ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کی سسٹر سٹی بنانے کا معاہدہ طے

ساہیوال اور بہاولپور کو چینی شہروں کی سسٹر سٹی بنانے کا معاہدہ طے

ایک نیوز:پاکستان اور چین میں ساہیوال اور چین کے شہر ووژونگ ، بہاولپور اور زونگ وئی کو سسٹر سٹیز قرار دینے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا دورہ چین، پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی ہے، ننشیا کی حکومت اور پنجاب کے درمیان 2  معاہدے  طے پائے ہیں۔پنجاب اور چینی صوبے ننشیا کے باہمی تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے ینسچوان میں ساہیوال اور چین کے شہر ووژونگ ، بہاولپور اور زونگ وئی کو سسٹر سٹیز قرار دینے کا معاہدہ  کیا گیا ہے۔

تقریب میں ساہیوال،بہاولپوراور ووژونگ، زونگ وئی کو  سسٹر سٹیز قرار دینے کے دینے کے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔پنجاب  حکومت کی طرف سے صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر نے  سسٹر سٹیز کے معاہدوں پر دستخط کئے ۔تقریب میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد،سیکرٹری فنانس اور ننشیا کے اعلیٰ حکام نےشرکت  کی۔ ساہیوال او ربہاولپور کے چینی شہرو ں سے روابط برقرار رکھنے او ردوستانہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق  کیا گیا۔

 باہمی افہام و تفہیم بڑھانے کے ساتھ ساتھ وفود کے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔سسٹر سٹیز معیشت اور تجارت، سائنس اور ٹیکنالوجی میں باہمی معاونت کریں گے،سسٹر سٹیز تعلیم، زراعت، ہیلتھ، ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لئے تعاون کریں گے۔سسٹر سٹیز کے سرکردہ حکام اور متعلقہ محکمے باہمی دورے اورمہارتوں کا تبادلہ کریں گے۔ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تمام شعبوں میں اشتراک کار کیاجائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-22/news-1695374999-3612.mp4

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نےمعاہدہ کا خیرمقدم کرتے ہوئےپاک چین تعلقات کے حوالے خوش آئند قرار دیا۔وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے  ننشیا کے پارٹی سیکرٹری  اور اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ۔ محسن نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ اس معاہدے کے ثمرات سے پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔ ایس ایم تنویر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ساہیوال اور بہاولپور کا ننشیا کے 2جدید ترین شہروں کے ساتھ سسٹر سٹیز کا معاہدہ شاندار ثمرات کا باعث ہوگا۔ اظفر علی ناصر نے کہا کہ سسٹر سٹیز کے معاہدے سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کے دروازے کھلیں گے۔ ابراہیم حسن مراد کا کہناتھا کہ دورہ چین کے درمیان سسٹر سٹیز معاہدہ اہم کامیابی کے مترادف ہے۔