سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

Sep 22, 2023 | 14:23 PM

ایک نیوز: سندھ میں 11 اور 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ربیع الاول کی سیکیورٹی کی مناسبت سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع وسطی کراچی میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح ضلع شرقی میں 8, 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

حیدرآباد اور دادو میں 11/12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ گھوٹکی میں 12 ربیع الاول کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی جبکہ لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ ، کشمور، جیکب آباد اور نوابشاہ میں 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

مزیدخبریں