کوٹ مومن: موٹروےپرلاہور جاتی مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی

Sep 22, 2023 | 13:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کوٹ مومن کے قریب موٹروے پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو ریسکیو کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق  کوٹ مومن کی قریب موٹروے پر جوہرآباد سے لاہور جاتی   مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ مسافر بس کا وہیل جام ہونے سے آگ لگی تھی۔ موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے32مسافروں کو بروقت ریسکیو کر لیا۔
  موٹروے پولیس نے مسافر بس میں لگی آگ کو بھی بجھا دیا ۔ سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے ریسیکو کارروائی کی نگرانی کی ۔مسافروں نےبروقت مدد فراہم کرنے پر موٹروے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-22/news-1695370297-4442.mp4

مزیدخبریں