عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کا عام تعطیل کا اعلان

Sep 22, 2023 | 12:56 PM

ایک نیوز: بینک ملازمین کی موجیں لگ گئیں۔ ایک ساتھ 3 چھٹیوں کے مزے چکھ سکیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدمیلادالنبیﷺ جمعہ 29 ستمبر کو منائی جائے گی۔ جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک ملازمین کیلئے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ جمعہ 29 ستمبر کو پاکستان کا مرکزی بینک بند رہے گا۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے تمام بینکوں میں عام تعطیل ہوگی۔ ہفتہ اور اتوار بینکوں میں ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے۔ اس طرح بینک ملازمین ایک ساتھ 3 چھٹیاں انجوائے کریں گے۔ 

مزیدخبریں