پولیس اہلکاروں پرتشددکیس،سیف الملوک کھوکھرسمیت دیگر ملزمان طلب

Sep 22, 2023 | 12:55 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مسلم لیگ ن کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پرتشدد اورجلاؤگھیراؤ کیس میں پولیس کی ڈسچارج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو 26 ستمبر طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی ریلی میں پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ  کے مقدمے میں پولیس نے ڈسچارج رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

عدالت نے پولیس کی ڈسچارج رپورٹ مسترد کرتے ہوئے سیف الملوک کھوکھر،ملک افضل کھوکھر اور ملک شفیع کھوکھر سمیت دیگر ملزمان کو 26 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزیدخبریں