ایک نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ اب وہ شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر ) پر ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ہمراہ ٹریننگ سیشن کے دوران لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کو شادی کی مبارکباد دی۔
ثقلین مشتاق نے لکھا کہ شاہینکو شادی کی مبارک ہو لیکن یہ یاد رکھنا کہ میں صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ نہیں رہا۔ اب میں ایک مینٹور اور کوچ کے طور پر آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، وہ تمام دن یاد آتے ہیں لیکن میری دعائیں آپ کی اور آپ کی فیملی کے ساتھ ہیں۔
Many congratulations @iShaheenAfridi on your wedding. Remember I am not only your coach in the ground, now I will be mentor guide and coach to pass my experience on how to be a great husband . Missed you all today but my Duaas are with you and the families . Love always ❤️ pic.twitter.com/ef44BIuOMu
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 21, 2023
دوسری جانب ثقلین مشتاق نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا آپ کو بیٹی کی شادی بہت مبارک ہو، یقین نہیں آتا کہ چھوٹی سی گڑیا اتنی بڑی ہوگئی ہے۔ ثقلین مشتاق نے انشا آفریدی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شاہین آفریدی کے ساتھ ایک بہترین زندگی کی دعا کرتا ہوں جو کہ نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں جو آپ کی شہزادی کا مکمل طور پر خیال رکھیں گے۔
Pyaaray Bhai @SAfridiOfficial many congrats on the wedding of your daughter, can't believe the little doll is so big..sending my Duaas and prayers for a great life ahead with @iShaheenAfridi who not only a great player but even better human surly he will look after our princess.
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 21, 2023