پرویزالہٰی کےاہلخانہ کی عبوری ضمانتیں منظور

Sep 22, 2023 | 12:43 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت لاہور  نے سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے راسخ الہی ،قیصرہ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانتیں 9 اکتوبر تک منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بعد ازاں اینٹی کرپشن کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کے بیٹے راسخ الہی ،قیصرہ الہی اور زاہرا الہی کی عبوری ضمانتیں 9 اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 50،50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں