ورلڈکپ اسکوڈکا حصہ نہ ہونے پر نسیم شاہ کا بیان

ورلڈکپ اسکوڈکا حصہ نہ ہونے پر نسیم شاہ کا بیان

ایک نیوز: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انجری کے باعث آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں شامل نہ ہونے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس)پر پوسٹ کرتے ہوئے نسیم شاہ نےلکھا کہ بھاری دل کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ میں اس شاندار ٹیم کا حصہ نہیں، جو ہمارے پیارے ملک کی نمائندگی کرے گی۔

نسیم شاہ نے مزید کہا کہ  میں مایوس ہوں، مجھے یقین ہے کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتریں گے۔ نسیم شاہ نےدعاؤں کے لیے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

انضمام الحق نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی۔انضمام الحق نے کہا کہ نسیم شاہ کو طبی معائنے اور قابل ذکر ماہرین سے صلاح مشورے کے بعد کندھے کی سرجری کے لیے کہا گیا ہے۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ نسیم شاہ کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں چار ماہ لگیں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف ایک تبدیلی پر مجبور ہونا پڑا ہے جس کا تعلق بدقسمتی سے نسیم شاہ کی انجری سے ہے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔