پاکستان رینجرز اور پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز اور پولیس کا کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
کیپشن: Joint crackdown of Pakistan Rangers and police against the dacoits of raw materials, 7 accused arrested

ایک نیوز: ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز (سندھ) کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزاورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اندرون سندھ تحصیل کندھ کوٹ میں واقع گاؤں اللہ ورایو سے ممدانی گینگ کے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضےسےمختلف نوعیت کااسلحہ اور بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ بلوچستان کے قریب اور نوگو ایریا تھا۔ گرفتار ملزمان ممدانی گینگ کے سہولت کار ہیں۔ پاکستان رینجرز(سندھ) نے واضح کیا ہے کہ ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن، موبائل فونزاور نقدی مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان پاکستان رینجرز نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔