تیسری بیٹی کی پیدائش پر خاتون نےہسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی

Sep 22, 2023 | 16:03 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بیٹے کی خواہشمند خاتون نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر دل برداشتہ ہوکر اسپتال کی ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق مریضہ سدرہ  کا سی سیکشن ہوا تھا اورمریضہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لیا گیا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون بیٹے کی خواہشمند تھی لیکن تیسری بیٹی کے پیدائش پر افسردہ ہوکر اس نے جنرل اسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی۔اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نے لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہوگئی اور اب خاتون تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی میں داخل ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے سربراہ یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات ہوں گے۔
 
 

مزیدخبریں