کراچی: ملیر جیل میں قیدی کی پراسرار موت، لاش جناح اسپتال منتقل

کراچی: ملیر جیل میں قیدی کی پراسرار موت، لاش جناح اسپتال منتقل
کیپشن: Karachi: Mysterious death of a prisoner in Malir Jail, body shifted to Jinnah Hospital

ایک نیوز: کراچی کی ملیر جیل میں قیدی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے۔ جس کے بعد لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قیدی کو قائدآباد پولیس نے منشیات کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور اسے آج ہی عدالتی حکم پر جیل بھیجا گیا تھا۔ 

جیل انتظامیہ کے مطابق ہلاک قیدی نےعدالت سے جیل پہنچ کرکھاناکھایاتھا، جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہوگئی اور انتظامیہ نے قیدی کو فوری اسپتال منتقل کردیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔