ایک نیوز: سانحہ 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نے 28 ملزمان کے اشتہار جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم اعجاز اسلم، مطیع اللہ، سدرہ گیلانی سمیت 28 ملزمان کے اشتہار جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی اس دوران تفتیشی افسران نے کہا کہ ملزمان جان بوجھ کر روپوش ہو چکے ہیں۔
استدعا کی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کرے کیونکہ ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔