خیبرپختونخوا: ایف سی نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

خیبرپختونخوا: ایف سی نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد
کیپشن: Khyber Pakhtunkhwa: Free Medical Camp organized by FC North

ایک نیوز: خیبرپختونخوا میں ایف سی نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم بشمول جنرل فزیشنز، نرسز، گائناکالوجسٹ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی جانب سے ہر طرح کی طبی سہولیات کی فراہمی بالکل مفت دی گئی۔ مریضوں کے مفت الٹراساوٴنڈ، ای سی جی، بلڈ ٹیسٹس کی فراہمی کے ساتھ دیگر لیب ٹیسٹس بھی کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار پاک فوج نے لوئر دیر اور کے پی کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا، میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد عوام کو ریلیف پہنچانا اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا تھا۔ 

21 ستمبر کو ایف سی کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپس میں ہر طرح کی طبی سہولیات کی فراہمی بالکل مفت دی گئی۔ میڈیکل کیمپس میں ایف سی کی جانب سے قابل ڈاکٹرز کی ٹیم بشمول جنرل فزیشنز، نرسز، گائناکالوجسٹ اور پیرامیڈیکل اسٹاف شامل تھے، میڈیکل ٹیم نے کل 732 مریضوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جن میں 271 مرد، 321 خواتین اور 140 بچے شامل ہیں۔ 

مریضوں کے مختلف امراض کی تشخیص کی گئی جس میں ڈینگی، ہیپاٹائٹس اور اہم سرجریز شامل ہیں، میڈیکل کیمپس میں مریضوں کو مفت الٹراساوٴنڈ، ای سی جی، بلڈ ٹیسٹس کی فراہمی کے ساتھ دیگر لیب ٹیسٹس کئے گئے۔ 

مریضوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کے علاوہ جان لیوا امراض سے قبل از وقت آگاہی بھی فراہم کی گئی۔ علاقہ مکینوں کو نادر ادویات کی مفت فراہمی بھی کی گئی۔ 

علاقہ مکینوں نے ایف سی کی اس کاوش کو سراہا اور شکر گزاری کا اظہار کیا، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ایف سی نے ہمیشہ عوامی فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔