سعودی عرب کا قومی دن، رونالڈو نے سعودی انداز اپنا لیا

Sep 22, 2023 | 11:17 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سعودی عرب کے قومی دن پر پرتگال کےاسٹار فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے سعودی انداز اپنا لیا۔

رپورٹ کے مطابق روایتی عرب لباس پہنے اور تلوار ہاتھ میں لیے کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے قومی دن کو یادگار بنا دیا۔

  سعودی عرب 23 ستمبرکو اپنا 93 واں یوم الوطنی منا رہا ہے جبکہ رونالڈو نے سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد بھی دی۔ سعودی فٹ بال کلب النصر کے کھلاڑیوں کے ہمراہ رونالڈو نے روایتی عرب پہن کر اور تلوار پکڑ کر عرب روایات کے مطابق رقص کیا۔

مزیدخبریں