قومی ٹیم کےایک اور فاسٹ باؤلر ان فٹ ہوکر کرکٹ سے باہر

Sep 22, 2023 | 11:03 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور فاسٹ باؤلر احسان اللہ بھی ان فٹ ہوکر کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کاآپریشن کرادیا جس کے بعد احسان اللہ 4  سے 5 ماہ کے لیے کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ کچھ ماہ قبل احسان اللہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے  تھے تاہم اس سب کے باوجو د پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں باؤلنگ کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان اللہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے انکامرض بگڑ گیا۔  انگلینڈ کےڈاکٹروں نے احسان اللہ کی رپورٹس دیکھ کرفریکچرکا بتایا جس کے بعد گزشتہ دنوں لاہور میں احسان اللہ کی کہنی کا آپریشن کرایا گیا۔ احسان اللہ کوآپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب مصروف ہیں۔ ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔

مزیدخبریں