مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشتگردی میں استعمال 

مودی کا ریاستی اسلحہ منی پور کی دہشتگردی میں استعمال 
کیپشن: Modi's use of state weapons in Manipur's terrorism

ایک نیوز: منی پور میں 3 مئی سے تشدد کا سلسلہ جاری، میتی اور کوکی قبائل کے درمیان نسلی جھڑپیں ابھی تک حل نہ ہو سکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق منی پور پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شمال مشرقی ریاست کے مختلف تھانوں اور اسلحہ خانے سے اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لوٹ مار کے واقعات ریاست کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی پولیس کی رپورٹ کے مطابق 5668 کی تعداد میں رائفلیں اور دیگر اسلحہ لوٹ لیا گیا۔ بھارتی پولیس اسٹیشن میں انڈین رائفلز کمانڈو بٹالین کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے 28 مئی کو خبیسوئی میں واقع ان کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا۔

دی وائر کے مطابق لوگوں نے 322 انساس رائفلیں، اے ایف رائفلیں، اسالٹ رائفلز اور مختلف دیگر جدید گولہ بارود قبضے میں لیا جو بھارتی پولیس اسٹیشن امپھال مشرقی ضلع کے تحت آتا ہے۔ 

بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ایک اور ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مختلف جدید ترین ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بلٹ پروف جیکٹس، سیل گارڈ ہیلمٹ اور فائبر اسٹکس بھی چوری کر لیے گئے ہیں۔

دی وائر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہتھیار دو مرحلوں میں لوٹے گئے،  پہلے 3 مئی سے قبل، اور دوسرا 27 مئی یا اس کے بعد لوٹا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مئی 2023 سے اب تک منی پور فسادات میں 1118 افراد زخمی، 33 افراد لاپتہ اور 5172 جلاؤ گھیراؤ کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

بھارتی سیاست دان لوگوں سے ہتھیار واپس کرنے کی استدعا میں مصروف ہیں۔ سیاست دانوں نے لوگوں کو ہتھیار ڈالنے پر راضی کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔