بھارتی دہشتگردی کیخلاف نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز کے کینیڈین حکومت سے 4 مطالبات

Sep 22, 2023 | 10:49 AM

ایک نیوز: نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز (NCCM) نے  حالیہ بھارتی دہشتگردی  کے خلاف  کینیڈین گورنمنٹ کے سامنے چار مطالبات رکھ دیے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا (WSO) کے  اراکین بھی اس پریس کانفرنس شریک تھے۔

کینیڈین مسلمز کے 4 مطالبات درج ذیل ہیں:

·       ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے۔

·       کینیڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر  سنجے کمار ورما کو ملک بدرکیا جائے۔

·       ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلق بشمول جامع اقتصادی پارٹنر شپ ایگریمنٹ (CEPA) کو باضابطہ منجمد کیا جائے۔

·       آر ایس ایس پر فوری پابندی اور قانون کے تحت کینیڈا سے بھارت کے ایجنٹوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں