نگران وزیراعظم کی آمد سےقبل شہباز،نوازملاقات میں اہم فیصلے

نگران وزیراعظم کی آمد سےقبل شہباز،نوازملاقات میں اہم فیصلے
کیپشن: نگران وزیراعظم کی آمد سےقبل شہباز،نوازملاقات میں اہم فیصلے

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ملاقات لندن میں ناشتے پر ہوئی جہان مریم نواز بھی موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتوں بارے نواز شریف کو اعتماد میں لیا،ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی،نوازشریف نے موجودہ حالات میں اپنے موقف سے آگاہ کیا،مریم نواز نے پارٹی ورکرز کنونشن اور عوام کے جوش و خروش کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عوام آپ کی واپسی کی منتظر ہیں بھرپور استقبال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کی اہم بیٹھک شروع ہوگئی ہے۔پارٹی قائد نواز شریف سے مریم نواز اور شہباز شریف کی ملاقات جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں موجود آئینی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے،ملاقات میں شہباز شریف نے نواز شریف کو اہم ملاقاتوں کے بارے بریفننگ  دی،ملاقات میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی مشاورت ہورہی ہے۔ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے  رہنماؤں کے  حالیہ بیانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہاہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-22/news-1695380116-4256.mp4

ذرائع کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا لندن میں 3 روز تک قیام ممکن ہے،لندن قیام کے دوران انوار الحق کاکڑ کی بعض اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن پہنچ گئے جب کہ ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی آج ہونے والی غیر معمولی بیٹھک میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ن لیگ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیانیے پر مشاورت ہوگی جب کہ پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز، شہباز شریف اور مریم نواز آج کی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کریں گے۔