ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل کرایوں میں مزید اضافہ

Sep 22, 2023 | 10:36 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ  لوگوں کیلئے منافع کمانے کا سبب بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کی وجہ سے ہوٹل کے کرائے اور ایئر ٹکٹس مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔ڈیمانڈ بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کے ایک کمرے کا کرایہ 80 ہزار روپے تک مانگا جا رہا ہے جبکہ ٹریول آپریٹرز نے ایئر لائنز سے فلائٹس میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ہوٹل کے کمروں کا کرایہ اور فضائی ٹکٹس کی مانگ 13 اور 16 اکتوبر کے درمیان بڑھی ہے۔

  ہوٹل میں کمروں کا حصول تقریباً نا ممکن ہوگیا ہے جبکہ جہاز کا ٹکٹ بھی مہنگا ہو گیا ہے جس میں 415 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔بھارت کے کسی بھی کونے سے احمد آباد جانے کے فضائی ٹکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ 
بھارت کے مختلف شہروں سے احمد آباد کا ٹکٹ 5 سے 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوتا ہے جس کی قیمت میں اب پاک بھارت میچ کی وجہ سے 104 سے 415 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ پاک بھارت میچ میں ابھی 3 ہفتے باقی ہیں اور اس حوالے سے قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔

مزیدخبریں