ایک نیوز: بھارت میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کرلیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ سکیورٹی کے حوالے سےسکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میچز کے دوران ملٹی لیئر سکیورٹی ہوگی۔اسٹیڈیم تک شائقین کی آمد کو آسان بنانے کے انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کا پلان بھی تیار ہے۔
پولیس کمشنر وینوئے کمار کا کہنا ہے کہ ہر سکیورٹی لیئر کا ایک الگ مقصد ہوگا، ہر لیئر میں سکیورٹی اہلکاروں کی مخصوص تعداد ہوگی۔ہر سکیورٹی لیئر پر شائقین کی چیکنگ ہوگی، ایک مخصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو اسٹیڈیم میں پارکنگ کو دیکھے گی، میچز سے قبل بھی اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں بھی چیکنگ ہوگی۔ سکیورٹی ادارے اور مقامی ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کیساتھ مکمل رابطے کیلئے کمیونیکیشن سسٹم ترتیب دیا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے موقع پر ہوٹل سے اسٹیڈیم تک ٹیموں کے لیے محفوظ راستہ بنایا جائے گا۔اسٹیڈیمز شہر سے دور واقع ہیں جس کی وجہ سے جامع پلان ترتیب دیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہورہا ہے۔