فیصل آباد:اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنےکیلئےکریک ڈاؤن

فیصل آباد:اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنےکیلئےکریک ڈاؤن
کیپشن: فیصل آباد:اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنےکیلئےکریک ڈاؤن

ایک نیوز: سول ڈیفنس نے شہر میں اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت روکنے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 240 منی پیٹرول پمپس ختم کردیے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں سول ڈیفنس کی جانب سے کریک ڈاؤن کے دوران پیٹرول کی غیر قانونی فروخت 95 فیصد تک ختم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ اسمگل شدہ پیٹرول کی فروخت کے کاروبار کو 95 فیصد تک شہر سے ختم کر دیا گیا ہے جس دوران 240 مشینیں ضبط کی گئی ہیں اور 42 ڈبہ اسٹیشن جو کین میں ڈبہ رکھتے تھے ان کو بھی ضبط کیا گیا جب کہ 85 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پیٹرول فروخت کے 350 مقامات ختم کردیے گئے ہیں تاہم اس کام کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

شہریوں نے کہا ہےکہ انتظامیہ کی جانب سے اس غیر قانونی کام کو روکنے میں بہت دیر کی گئی ہے لیکن اب اسے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔