ایک نیوز: راولپنڈی میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن جاری ہے جس دوران روات میں مزید 16 غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف آپریشن شہریوں سے فراڈ اور لوٹ مار روکنے کیلئے کیا جارہا ہے، غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے مالکان زمینوں پر ناجائز قبضوں میں بھی ملوث ہیں۔
ڈی جی نے شہریوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہاؤسنگ اسکیموں میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
دوسری جانب آر ڈی اے نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے کیلئے ایف آئی اے کو بھی خط لکھ دیا ہے۔