نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

Sep 22, 2023 | 09:48 AM

ایک نیوز: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

نگران وزیراعظم خطاب میں جموں و کشمیر کے تنازعے، علاقائی اور عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، ملک کی معاشی بحالی کا عمل مستحکم بنانے کے اقدامات پر بھی بات کریں گے۔

نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز فورم پر خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور داعش کا دوبارہ سر اٹھانا پاکستان اور دنیا بھر کیلئے تشویش کا باعث ہے، ٹی ٹی پی اور داعش سے درپیش خطرات کا مل کر سامنا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان اور امریکا کی خارجہ پالیسی کی اہم ترجیح ہے، افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، معاشی خوشحالی کیلئے پاکستان کے پڑوس میں امن اور استحکام بہت ضروری ہے۔

انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام آئندہ چند ماہ میں نئی حکومت کا انتخاب کر لیں گے، نگران حکومت کا مینڈیٹ آزاد اور شفاف انتخابات یقینی بنانا ہے، مستحکم اور جمہوری پاکستان ہماری ترجیح ہے، حکومت میں پاکستانیوں کی مکمل نمائندگی یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں