موٹروے پر مسافر بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی

موٹروے پر مسافر بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
کیپشن: A passenger bus overturned on the highway due to tire burst, 3 people were killed and 15 injured

ایک نیوز: سرگودھا میں موٹروے پر  پشاور سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے 5  افراد کی حالت تشویشناک ہے۔