ایک نیوز:کیکڑے کی ڈش کھانےکےبعد2لاکھ روپےبل دیکھ کرریسٹورنٹ انتظامیہ سے ناراض خاتون نےپولیس بلالی۔
میڈیارپورٹ کےمطابق جاپانی خاتون دوستوں کےساتھ سنگاپورسیرکوگئی،خاتون نےریسٹورنٹ میں کیکڑےکی مشہورڈش کاآرڈردیا،کھاناکھانےکےبعدریسٹورنٹ کابل دیکھ کرخاتون غصےمیں آگئی،کیونکہ کھانےکابل2لاکھ روپےپاکستانی تھااور680ڈالرتھا۔
کھانےکااتنازیادہ بل دیکھ کرغصے میں بھری خاتون نے پولیس کو بلا لیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ کے عملے نے ڈش کی قیمت کے بارے میں درست طور پر آگاہ نہیں کیا تھا۔ ویٹر کی تجویز پر ریسٹورنٹ کی مشہور ڈش منگوائی تھی۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ ویٹر نے انہیں کیکڑے کو ایک ڈش کے طور پر بتایا جس کی قیمت20 ڈالر تھی تاہم یہ نہیں بتایا تھا کہ ریسٹورنٹ اس ڈش کی قیمت 100 گرام کے حساب سے وصول کرتا ہے۔ ڈش تیار کرنے سے قبل اس کے وزن کے بارے میں بھی نہیں بتایا گیا تھا جس کا وزن تقریبا 3500 گرام تھا۔
دوسری جانب ریسٹورنٹ انتظامیہ کا موقف تھا کہ ہم نے زیادہ پیسے وصول نہیں کیے اور جذبہ خیرسگالی کے طور پر بل78 ڈالر کم کردیا۔