ایک نیوز:برطانیہ میں جاسوسی کےالزام میں روس کے 5باشندوں پرفردجرم عائد کی جائیگی۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میں روس کیلئےجاسوسی کےالزام میں5افرادپرفردجرم عائدکی جائیگی،ملزمان منگل کوویسٹ منسٹرمجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔
برطانوی میڈیا کےمطابق بلغاریائی شہریوں پرمعلومات اکٹھی کرنےکی سازش کاالزام ہے،یہ الزامات میٹروپولیٹن پولیس کی تحقیقات کےبعدسامنےآئےہیں۔
برطانوی میڈیاکےمطابق ملزمان روسی سیکیورٹی سروسزکیلئےایک آپریشنل جاسوسی سیل میں کام کرتےتھے،ملزمان پریوکے،یورپ میں کام کرنےاورروسی ریاست کیلئےمعلومات جمع اورمنتقل کرنےکاالزام ہے۔