افسوسناک خبر،عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،4پاکستانی جاں بحق

افسوسناک خبر،عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،4پاکستانی جاں بحق
کیپشن: Sad news, Umrah pilgrims car accident, 4 Pakistanis killed

ایک نیوز:افسوسناک خبر،سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کوحادثہ،چارپاکستانی جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کےدارالحکومت ریاض میں کارحادثےکاشکارہوگئی،حادثےمیں چارپاکستانی موقع پرہی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق چاروں افرادعمرہ کی ادائیگی کیلئےمکہ مکرمہ جارہےتھےکےراستےمیں حادثہ پیش آگیا،چاروں افرادکاتعلق اوکاڑہ کےنواحی گاؤں چودہ جی ڈی ستگھرہ سےتھا،جاں بحق ہونےوالوں میں عبدالشکور،محمدطارق،محمدرمضان اوراسدعلی شامل ہیں۔
ذرائع کےمطابق حادثےکےفوراًبعدریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔