ایک نیوز :متروکہ وقف املاک نے لال حویلی کا سامان بھی تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تعینات کرنے کی درخواست دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لال حویلی میں سے تمام سامان اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں نکالا جائے گا، اسسٹنٹ کمشنر کی موجودگی میں تمام سامان کی انوینٹری بنائی جائے گی۔راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر کی تعیناتی کرے گی، جس کے بعد لال حویلی سے سامان نکالا جائے گا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ایوکیو ٹرسٹ پراپرٹی کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو تحویل میں لینے کا کام احسن طریقے سے ہوگیا، لال حویلی کو بغیر مزاحمت اصل حالت میں تحویل میں لیا گیا۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی میں حصہ لیا تھا۔