میکسیکو میں 6.8 شدت کا بدترین زلزلہ

میکسیکو میں 6.8 شدت کا بدترین زلزلہ
کیپشن: At least two dead in Mexico after second earthquake strikes within a week

ایک نیوز نیوز:6.8 شدت کے زلزلے نے میکسیکو شہر کو ہلا کررکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں 6.8 شدت کے زلزلے میں کم از کم دو افراد ہلاک،اور کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
امریکن جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کولکومین سے 84 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

ملک کےصدر آندرس مینول نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج کا زلزلہ گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے کا آفٹر شاک تھا جس کا اثر دیگر شہروں میں بھی محسوس کیا گیا۔ 

مئیر میکسیکو کلاؤڈیا شین باؤن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے دو ہلاکتیں ہوئیں،ایک خاتون زلزلے کے بعد بھگدڑ میں گھر سے باہر نکلتے ہو ئےسیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہوئی،ایک شخص کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی

زلزلے کے باعث رہائشی گھروں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔میکسیکو کے حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پوری ریاست میں محسوس کیے گئے، زلزلے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی جس سے کئی شہراہیں بھی بند ہوگئیں ۔