ایک نیوز نیوز: عام طور ہوائی سفر اس لئے کیاجاتا ہے تاکہ وقت بچایا جاسکے ،ہوائی سفر کا انتخاب طویل سفر کو مختصر وقت میں کرنے کیلئے کیاجاتا مگر دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی ہیں جہاں پرواز کا دورانیہ اور فاصلہ انتہائی کم ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے 2 جزائر کے درمیان پرواز کادورانیہ اتنا کم ہے کہ اکثر افراد کو طیارے پر سوار ہونے میں اس سے زیادہ وقت لگ جاتا ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں واقع جزیرے ویسٹرے اور پاپا ویسٹرے درمیان چلنے والی پرواز کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی مختصر ترین شیڈول پرواز قراردیا ہے ۔اس کا سفر محض 1.7 میل ، ہوا کا رخ موزوں ہو اور سامان کم ہو تو یہ فاصلہ محض 53 سیکنڈز میں طے ہوسکتا ہے، مگر زیادہ تر 2 منٹ کا وقت درکار ہوتا ہے۔یہ پرواز دن میں 2 بار اڑان بھرتی ہے اور موسم گرما میں سیاح کافی تعداد میں اس میں سفر کرتے ہیں تاکہ دنیا کی مختصر ترین پرواز کے ساتھ پاپا ویسٹرے کی سیر بھی کرسکیں۔