بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف شاندار سنچری 

بابر اعظم کی انگلینڈ کیخلاف شاندار سنچری 
کیپشن: Babar Azam's brilliant century against England

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم سنچری کیساتھ فارم میں واپس آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سنچری جڑ دی ۔بابر اعظم نے 62گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی ۔ بابر اعظم پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی میں دو سنچریاں کی ہیں ۔یہ بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی میں دوسری اور کیریئر کی 26ویں سنچری ہے ۔ بابر اعظم کی سنچری میں پانچ چھکے اور 9 چوکے شامل ہیں ۔


واضح رہے کہ بابر اعظم کچھ عرصے سے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کرپارہے تھے ۔ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بھی انہوں نے کوئی خاص پرفارمنس نہیں دی تھی تاہم سنچری بنا کر بابر اعظم فارم میں واپس آگئے۔