شہباز شریف کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، سعد حسین رضوی کا سخت ردعمل

Sep 22, 2022 | 22:43 PM

ایک نیوز نیوز: شہباز شریف کی فرانسیسی صدر سے نیویارک میں ملاقات پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ امیر تحریک لبیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر ملعون ایمانویل میکرون گستاخ رسول ہے اور کسی گستاخ کو روحِ زمین میں سانس لینے کا حق نہیں ہونا چاہیے۔ شہاز شریف نے اپنے آپ کو عمران خان کا جانشین ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ میکرون سے رابطہ رکھنے پر اتفاق کرنا شہباز شریف کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگا۔ تمام لبرل جماعتوں کا آج تک نظریاتی طور پر کوئی اختلاف نظر نہیں آیا۔ مغرب کی غلامی میں لبرل سیاستدان سب ایک پیج پر اکٹھے ہیں۔

امیر ٹی ایل پی نے کہا کہ ٹی ایل پی کی قیادت، کارکنان اورعاشقان رسول اپنے آقا خاتم النبیینﷺ کی عزت و ناموس پر اپنی نسلیں قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ اقتدار کے بھوکے اور لالچی سیاستدان مت بھولیں کہ وہ ایک اسلامی ریاست کہ حکمران ہیں۔ شہباز شریف مسلمانوں کی ترجمانی کریں نہ کہ اغیار کے غلام بنیں۔

حافظ سعد رضوی نے مزید کہا کہ مسلمان اپنی زندگی میں بھوک،پیاس اور مہنگائی تو برادشت کرسکتاہے لیکن نبی ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتا۔ ایسے ٹھوس اقدام کرنا ہوں گے جس سے یورپ سمیت پوری دنیا کہ گستاخوں کو احساس ہو کہ نبیﷺ کی شانِ اقدس میں مسلمان گستاخی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں