ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونیوالے دوسرے ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کے 199رنز کے جواب میں پاکستان کے اوپنر بلے بازوں محمد رضوان اور بابر اعظم نے شاندار آغاز فراہم کیا ۔ اوپنر بلے بازوں نے 200کی پارنٹرشپ دی ۔پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کےمیچ جیت لیا ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم نے اپنی اپنی نصف سنچری مکمل کی ہیں ۔ بابر اعظم کئی میچز میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے تھے ۔ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں بابر اعظم نے کسی میچ میں اچھی پرفارمنس نہیں دکھائی آخر کار بابر اعظم فارم میں واپس آگئے ۔
دوسرا ٹی ٹونٹی :بابر اعظم اور محمد رضوان کی نصف سنچریاں
Sep 22, 2022 | 22:25 PM