ایک نیوز نیوز: سندھ میں حالیہ بارشوں نے جہاں تباہی مچائی ہے وہیں ذخیرہ شدہ گندم کی ہزاروں بوریاں بھی خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ٹنڈوالٰہ یار میں نصر پور روڈ پر واقع گودام میں بوریاں بھگنے سے گندم میں پھپھوندی لگ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسکو کے سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں موجود ہیں، پاسکو حیدرآباد ریجن کے ہیڈ منظور علی کے مطابق ریجن میں ساڑھے 16 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی۔ تاہم پاسکو حکام نے دعویٰ کیا کہ حیدرآباد، سکرنڈ اور میرپورخاص کے گوداموں میں گندم محفوظ ہے۔