ایک نیوز نیوز: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں اس لیے وزرا، معاونین کے عہدوں میں سے تعیناتیوں کو کالعدم قرار دیاجائے ۔شیخ رشید کی درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔
شیخ رشید نے درخواست میں مزید کہا کہ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے، عدالت حد سے زیادہ وزرا اور معاونین کی تعیناتیاں کالعدم قرار دے۔درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکا جائے۔