ایک نیوز نیوز:وزیر اعظم شہبازشریف سے سافٹ ویئر کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے بل گیٹس نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متعلق صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع ، سیلاب سے پیدا ہونے والی خوراک کی عدم تحفظ اور سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں کی حالت زار سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں اس موقع پر وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کررہے ہیں اسی سلسلے میں انہوں نے بل گیٹس سے بھی ملاقات کی ۔