فواد چودھری عمران خان کے وکیل پر برہم 

Sep 22, 2022 | 19:35 PM

ایک نیوز نیوز :سابق وزیراطلاعات اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری عمران خان کے وکیل پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل حامد خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فواد چودھری نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ڈمی قرار دیدیا۔ ان کا کہناتھا کہ ایک وکیل نے بوجھ الٹا عدالت پر ڈال دیا،وہ عمران خان کی بات نہیں سُنتے، معاملہ ججز اور توہین عدالت کے ملزم کے درمیان ہے، وکیل منہ اٹھا کر بیچ میں کھڑا ہو جاتا ہے۔ فواد چودھری نے ججز کو عمران خان کی عزت کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائیکور ٹ میں عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی ۔جس میں حامد خان نے فواد چودھری پر تبصرہ کیا تھا دوران سماعت ایڈووکیٹ  جنرل نے کہا کہ فواد چودھری نے کہا کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہئے ۔جس پر حامد خان نے کہا کہ ہمارا فواد چودھری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں اس شخص سے کوئی بھلائی کی توقع ہی نہیں جاسکتی ۔

مزیدخبریں