ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے ہنجروال میں آوارہ جانوروں کے بچاؤ کیلئے کام کرنیوالی خاتون کے شیلٹر ہوم پراہل علاقہ نے مبینہ طور پر دھاوا بول دیا۔
متاثرہ خاتون نوری بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اہل علاقہ نے گھر پر دھاوا بول کر کتوں کو ماردیا۔ ابھی تک دس کتوں کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد میں کتے لاپتہ ہیں۔
خاتون نے الزام عائد کیا کہ مبینہ طور پر علاقہ مکین سکینہ نامی خاتون نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بولا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔
دوسری جانب پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ معاملے کی چھان بین جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔