ایک نیوز نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب کے نوجوانوں کو خوشخبری سنادی ہے۔ سرکاری نوکری کے منتظر افراد کیلئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع اور پراجیکٹس میں 30 ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے مکمل کی جائیں گی۔ اس حوالے سے جلد بھرتیاں جاری کردی جائیں گی۔
فیصلے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک بھرتیوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس فائل بھیج دی گئی ہے۔ پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی، گریڈ پانچ سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے کیس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔