ایک نیوز نیوز: برطانوی گلوکارہ کا کی جانب سے شہبازشگری کو دھوکا دینے کے الزام پرآئمہ بیگ نے بھی خاموشی توڑ دی ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے برطانوی گلوکارہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انسٹا گرام پرایک سٹوری شیئر کی اور لکھا کہ میں نے سارے معاملے کو انتہائی باعزت بیان کے ذریعے ختم کر دیا تھا اس کے بعد لوگوں کو خاموش رہنا چاہیے تھا کیونکہ ان الزامات کے بعد ناصرف اِن افراد سے متعلق بلکہ ان کی فیملی کے بارے میں بھی بری چیزیں سامنے آئیں گی، میں اب بھی ان کی عزت کی خاطر خاموش رہنا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram
آئمہ بیگ نے کہا کہ میں صرف ایک شخص کیلئے میں نہ لوگوں کا مذاق اڑاتی ہوں اور نہ ہی یہ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ میری پرورش نہیں، کچھ لوگ شہرت کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ظاہر کرتے ہیں جیسے کہ وہ مظلوم ہیں جبکہ اُن کے قریبی لوگ اصلیت جانتے ہیں ۔
اپنے بیان میں گلوکارہ نے کہا میں بڑے صدمے سے گزر رہی ہوں، یہ جان کر ڈپریشن ہو رہا ہے کہ لوگوں کو اصل واقعہ معلوم نہیں ہے لیکن وہ لوگ جنہیں سستی شہرت، پیسے اور فالورز چاہئیں براہِ کرم انہیں دے دیں تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھیں۔انہوں نے آخر میں اس معاملے سے انجان افراد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اگلے چند دنوں میں آپ سب کو سچ معلوم ہو جائے گا۔