ایک نیوز نیوز: شہزادہ اینڈریو نے شہزادی ڈیانا اور اپنی سابقہ بیوی سارہ فرگوسن کے ساتھ مل کر سازش کی اور چارلس کو بادشاہ بننے سے روکنے، پرنس ولیم کو بادشاہ بنانے اور ڈیوک آف یارک کو ریجنٹ بنانے کی کوشش کی تھی۔
شہزادہ اینڈیو نے مبینہ طور پر ملکہ کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کیمیلا قابل اعتبار نہیں اور چارلس اور کیمیلا کی شادی روکنے کےلئے مہم چلائی۔
یہ انکشافات اینجلا لیون نے کیمیلا کی زندگی پر لکھی گئی اپنی نئی کتاب میں کئے ہیں، جو کہ سلسلہ وار ٹیلی گراف میں چھپ رہی ہے۔ کتاب میں دعوی کیا گیا ہے کہ ڈیوک آف یارک کوئین کنسرٹ سے بہت نفرت کرتے تھے۔
شہزادہ اینڈریو کے مبینہ منصوبے کے مطابق اگر ملکہ ولیم کے 18 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو جاتیں تو ولیم بادشاہ اور اینڈریو کا اس کا ریجنٹ بننا تھا۔
مس لیون نے ایک گھر کے بھیدی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ڈیوک آف یارک نے لیڈی ڈیانا کے ساتھ مل کر شہزادہ چارلس کو ہٹانے کی سازش کی۔
انہوں نے مزہد لکھا کہ اینڈریو نے بہت زیادہ لابنگ کی تاکہ ملکہ کی وفات کے بعد چارلس بادشاہ نہ سکے، اوراس کی بجائے ولیم بادشاہ بنے۔
ملکہ کو اینڈریو کا رویہ پسند نہ آیا اور بھیدی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ تھا کہ اینڈریو ملکہ سے اپنی بات منونے میں ناکام ہوا۔ تاہم وہ بہت رنجیدہ تھا کہ اس کا ملک پر حکمرانی کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔ لیکن وہ کیمیلا کا مخالف رہا۔
مس لیون نے یہ بھی لکھا کہ اینڈریو چارلس کی کیمیلا کے ساتھ شادی کا مخالف تھا اور اس نے ملکہ الزبتھ کے کیمیلا کے خلاف کان بھرنے کی پوری کوشش کی تھی۔
اسی وجہ سے بادشاہ چارلس اور شہزادہ اینڈریو کے تعلقات کئی سالوں سے کشیدہ ہیں اور مزید خراب ہو گئے جب اینڈریو کا بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے جیفری ایپسٹین کے ساتھ سکینڈل سامنے آیا۔