ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے۔
تفسیلات کے مطابق فیصل جاوید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ قانون کا احترام کرنے کی بات کی ہے۔
عمران خان ہمیشہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور عمران خان نے عملی طور پر یہ سب کر کے دیکھایا ہے، عمران خان کو اللہ تعالیٰ سرخرو کرے گا، عمران خان اس قوم کیلئے محنت کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید خان#ReadyForCall #قدم_بڑھاؤ_عمران_قوم_تمہارے_ساتھ_ہے pic.twitter.com/yDNghjqxbx
— PTI Lahore (@PTIOfficialLHR) September 22, 2022
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لئے سوچ رہے ہیں، ان کے بیرون ملک اثاثے نہیں ہیں، تمام تر مسائل کا حل ہی الیکشن ہے، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔
فیصل جاوید نے مزید کہا کہ اس سے پہلے عمران خان نے قانون کی پاسداری کے لئے الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا، میرا خیال ہے کہ قومی اسمبلی میں واپس جانے والا مشورہ مناسب ہے، عمران خان آئندہ چند ہفتوں میں وزیراعظم کا حلف اُٹھائیں گے۔