ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کیلئے سیل کیا گیا ، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں اگر خان صاحب نے آنے کا ارادہ کیا تو پھر بند کر دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیار پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔
پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس مظاہرین پر برسانے کے لیے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے،صوبوں نے پولیس نفری بھجوانےسے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔