ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کیلئے سیل کیا گیا ، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں اگر خان صاحب نے آنے کا ارادہ کیا تو پھر بند کر دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیار پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔
پی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آنسوگیس کے شیل اور ربڑ بلٹس مظاہرین پر برسانے کے لیے جدیدطریقہ اختیارکیا جائے گا اور ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا۔
رانا ثناء اللہ @RanaSanaullahPK کی پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو
— Irfan Jamil Dogar (@sidjournalist) September 22, 2022
خان صاحب @ImranKhanPTI نے تیاری پکڑیی ہے ہم مکمل تیار ہیں
جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے
مظاہرین کے لئے جدید طریقہ اختیار جائے گا
ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیاجائے گا pic.twitter.com/lutl1ACY3j
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے،صوبوں نے پولیس نفری بھجوانےسے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔