بختاور بھٹو اور عالمگیر خان کی ٹویٹر پر نوک جھوک

Sep 22, 2022 | 15:50 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور  بھٹو  زرداری اور  تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان  کے درمیان سوشل میڈیا پر  سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

عالمگیر خان نے ٹوئٹر پر بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بختاور  زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات (سیلاب) پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں، مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔

بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا شکر ہے کہ میں اللّٰہ کے سامنے جواب دہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔

مزیدخبریں