ایک نیوز نیوز: بھارت کی ریاست کیرالہ میں سفاک بیٹے نے شراب کے پیسے نہ دینے کی وجہ سے اپنی ہی ماں کوآگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفاک بیٹے منوج نے 75 سالہ ماں کو آگ لگائی ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ضعیف خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔ جس کے باعث اس کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
پولیس کی جانب سے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کے بیٹے منوج کو گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سفاج بیٹے منوج نے شراب کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگائی تھی۔