لازمی بھرتی سے بچنے والوں کو10 سال قید ، روسی پارلیمنٹ میں بل منظور

Sep 22, 2022 | 15:07 PM

 ایک نیوز نیوز:  روس میں  جنگ  سے فرار اور لازمی بھرتی سے بچنے والوں کیلئے سزا میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔روسی پارلیمنٹ ڈوما نے فوجی نقل و حرکت سے فرار ہونے والوں کی قید کی سزا میں اضافے کا بل منظور کر لیا۔

روس میں قانون کے مسودے کے ساتھ ملٹری پینل کوڈ میں مختلف تبدیلیاں کی گئیں۔

بل کے مطابق دشمن کی فوج کے سامنے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے والے فوجیوں کو 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے اور جنگ کے دوران لوٹ مار کرنے والوں کو 15 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ متحرک ہونے کے دوران فوجی ڈیوٹی سے بچنے پر قید کی سزا بھی 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی۔

مزیدخبریں