ایک نیوز نیوز: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رقم صوبہ خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی کے مطابق پروگرام کےتحت صحت کے حوالےسے سہولیات کے بنیادی ڈھانچے کو جدید کیا جائے گا، رقم اسپتالوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کیلئے خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی کے مطابق انسانی وسائل کی منصوبہ بندی اور ادویات کی سپلائی چین کے انتظام کو بہتر بنانا ہوگا، کرونا کے بعد پاکستان کو اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے بڑھ رہے ہیں، منصوبہ اسپتالوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔