خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پرشوہر کی دُھلائی،ویڈیووائرل

خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پرشوہر کی دُھلائی،ویڈیووائرل
کیپشن: خاتون کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پرشوہر کی دُھلائی،ویڈیووائرل

ایک نیوز نیوز: آگرہ میں ہوٹل کے کمرے میں دوسری خاتون کے ساتھ پکڑے جانے پر بیوی نے اپنے شوہر کو پیٹ ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی خبر میں نظر آرہا ہے کہ ایک شخص کو اس کی بیوی مار رہی ہے اور وہ معافی مانگ رہا ہے جس پر اس کی بیوی اسے معاف نہیں کررہی، دراصل یہ شخص کسی اور خاتون کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں پکڑا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ میاں بیوی کے جھگڑے کے ویڈیو وائرل ہوتی ہے۔ اکثر ویڈیو میں جوڑا ایک دوسرے کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتا ہوا نظر آتا ہے۔ تاہم کئی مرتبہ بات کافی سنگین موڑ تک پہنچ جاتی ہے یا ہاتھا پائی کی نوبت آجاتی ہے۔ مگر اترپردیس میں ایک خاتون کو پتہ چلا کہ شوہر اس کو دھوکہ دے رہا تو اس نے شوہرکا پیچھا کیا اور ہوٹل کے کمرے میں پہنچ گئی۔ جہاں بیوی نے اپنے شوہر کو دوسری خاتون کے ساتھ دیکھتے ہی غصے میں آگئی اور اس نے شوہر اور دوسری خاتون پر تھپڑوں کی بارش کردی۔

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں یہ شخص کسی اور خاتون کے ساتھ پایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا یوزرس کی جانب سے شوہر اور دوسری خاتون کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔