آئی فون 14 لینے والے مصیبت میں پھنس گئے، متعدد مسائل کا شکار نیا آئی فون

Sep 22, 2022 | 14:12 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس ریلیز  ہونے کے فورا بعد ہی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی فون 14 کے صارفین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جن میں بیٹری ہیلتھ کا مسئلہ، ایئر ڈراپ کا کام نہ کرنا اور کیمرے کے ہلنے جیسے مسائل شامل ہیں۔

کیمرے کا ہلنا: 

آئی فون 14 پرو اور ‌آئی فون 14 پرو میکس صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی کہ اسنیپ چیٹ، ٹِک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپلیکیشن  میں کیمرہ کھولنے پر مین کیمرہ بے قابو ہو کر ہل جاتا ہے جس کی وجہ سے نا تصویر ٹھیک سے بنتی ہے اور نا ہی ویڈیو۔ 

ایپل کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے جو وہ اگلے ہفتے جاری کیا جائے گا۔ ایپل کا کہنا ہے کہ صارفین کو ہارڈ ویئر کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ جب تک اپ ڈیٹ جاری نہیں کیا جاتا ہے تب تک کیمرے کو ٹھیک کرنے کا کوئی حل نہیں ہے۔ 

ڈیٹا منتقلی کے مسائل: 

میک ریومرس کی جانب  سے جاری کردہ ایک میمو میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ ‌آئی فون 14 اور ‌14 پرو میکس کے صارفین پرانے ‌آئی فون سے ڈیٹا کی منتقلی میں مسائل کا شکار ہیں۔  

ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو اگلے ہفتے نئی اپ ڈیٹ میں ٹھیک کر دیں گے۔

آئیر ڈروپ کے مسائل: 

آئی فون 14 پرو کے صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ آئیر ڈروپ آئی فون 14 پرو ماڈلز پر کام نہیں کر رہا ہے۔ ‌آئی فون 14 پرو سے کسی دوسرے آئی فون پر ایئر ڈراپ کرنے کی کوشش کے نتیجے میں غیر معینہ مدت تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ جس کے بعد وہ دوبارہ کوشش کرنے کا کہا جاتا ہے۔ 

بیٹری کے مسائل: 

‌آئی فون 14 پرو اور ‌آئی فون 14 پرو میکس صارفین کی جانب سے  بیٹری کی غیر معمولی کمی کی اطلاع دی جا رہی ہے ۔ آئی فون کی بیٹری ہیلتھ اچانک ختم ہونا شروع ہو گئی ہے۔ آئی او ایس 16 کرنے والے تمام آئی فون صارفین کی جانب سے بیٹری کا مسئلہ بتایا جا رہا ہے۔ 

سست کیمرہ: 

‌آئی فون 14 پرو اور ‌آئی فون 14 پرو میکس صارفین کی جانب سے آئی فونز پر سست اسٹاک کیمرہ ایپ کی اطلاع دی جا رہی ہے۔ شکایات میں کہا گیا ہے کہ کیمرہ کھولنے پر اسے لوڈ ہونے میں کئی سیکنڈ لگ سکتے ہیں۔ کچھ صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ ریم کی وجہ سے یہ مسئلہ  ہے۔ 

مزیدخبریں